کرپشن کے خاتمہ کیلئے قوانین میں ترمیم کی جائے ، راؤ طاہر مشرف
سابق امیدوار حلقہ این اے 88 راؤ طاہر مشرف نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمہ کو یقینی بنانے کیلئے قوانین میں ترمیم کی جائے
بھلوال(نمائندہ دنیا )انہوں نے کہا کہ جو بھی شخص کرپشن کرے اس کے تاحیات ملازمت پر پابندی عائد کرنے کیساتھ ساتھ اسے سخت سزاء دی جائے اور کرپشن کے مال کے برابر دس گنا زائد رقم کی ریکوری ڈال کر خزانہ میں جمع کروائی جائے ۔