مناسب نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنائینگے ،غلام صفدر

 مناسب نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنائینگے ،غلام صفدر

سبزی،پھل مہنگے داموں فروخت کرنے پر متعدد د کانداروں کو جرمانے

بھیرہ(نامہ نگار )شہر میں مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے گراں فروشوں کو قانونی گرفت میں لا کر عوام کو مناسب نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی یہ بات سپیشل پرائس مجسٹریٹ غلام صفدر گوندل نے شہر میں اشیاء خوردونوش کے نرخ چیک کرتے ہوئے کہی انہوں نے سبزی اور پھل مہنگے داموں فروخت کرنے پر متعدد دوکانداروں سے 9 ہزار روپیہ جرمانہ وصول کیا انہوں نے گراں فروشوں کو انتباہ کیا کہ وہ اشیاء مناسب نرخوں پر فروخت کریں ورنہ ان کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج بھی کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں