پنجاب انٹر میڈیٹ سیٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ التوا کاشکار
ایشیائی بینک اورسابق حکومت کے مشترکہ منصوبے فیزیبلٹی رپورٹ تیار ,فیزبیلٹی پر نظر ثانی کی صورت میں قومی خز انے پر اضافی بوجھ کا خدشہ
سرگودھا(نامہ نگار ) ڈویژنل ہیڈکوارٹر سرگودھا میں‘‘ پنجاب انٹر میڈیٹ سیٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ ’’کا منصوبہ سیاسی کشیدگی اور فنڈز کا تعین نہ ہونے کے باعث مسلسل التواء کا شکار ہونے سے اربوں روپے کے اضافی بوجھ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ،ذرائع کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک اورسابق صوبائی حکومت کے اس مشترکہ منصوبے کی پری فیزیبلٹی رپورٹ تیار ہے ،تاہم موجودہ حکومت کے دور میں اب تک اس حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی اورتاخیر کے باعث تخمینہ جات کے ممکنہ اضافہ کے پیش نظر متذکرہ فیزبیلٹی رپورٹ پر نظر ثانی کی صورت میں قومی خز انے پر اضافی بوجھ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔