آرٹسٹس فاؤنڈیشن کے ممبران کو رجسٹریشن کارڈ جاری
فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ٹیلی فلم کے فنکاروں کو سکرپٹ بھی دیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ارٹسٹس فاؤنڈیشن پاکستان سرگودھا ڈویژن کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں آرٹسٹس فاؤنڈیشن کے ممبران و عہدیداران کو رجسٹریشن کارڈ جاری کیا گیا اور آرٹسٹس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ٹیلی فلم اب پچھتائے کا ہو وت فلم میں کام کرنیوالے فنکاروں کو سکرپٹ تقسیم کیا گیا اس فلم میں سرگودھا کے فنکاروں کے علاوہ لاہور فلم انڈسٹری کے مایہ ناز فنکار حصہ لیں گے ،تقریب میں فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے علاوہ سرگودھا کے معززین نے بھی شرکت کی۔