آئی جی کا حکم:تین سال سے تعینات اہلکاروں کے تبادلے
اپنے ہی ضلع میں تعینات ہونیوالے ایس ایچ اوز پہلے ہی تبدیل ہو چکے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) آئی جی پولیس پنجاب سردار علی خان کے احکامات کی روشنی میں تین سال سے زائد عرصہ سے بار بار تھانوں میں تعینات ہونے والے اہلکاروں، افسران اور ایک ہی تھانہ میں عرصہ سے تعینات اہلکاروں کی تبدیلی کے احکامات کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد نے متعدد تھانوں میں اہلکاران، محررز، اسسٹنٹ سب انسپکٹر، سب انسپکٹرز کو تبدیل کر دیا ، یاد رہے کہ تبدیل ہونے والے آئی جی پولیس پنجاب نے متعدد اضلاع کے تھانوں میں تعینات ایس ایچ اوز کو اپنے ہی ضلع میں تعینات ہونے کی وجہ سے تبدیل کر دیا تھا، مزید تبادلوں کا امکان بھی پایا جا رہا ہے ۔