میانوالی: اے ایس آئی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

میانوالی: اے ایس آئی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

ڈی پی او کا بچوں کی تعلیم کے اخراجات اٹھانے ، ملازمت دینے کا اعلان

واں بھچراں (نمائندہ دنیا )میانوالی پولیس کے اے ایس آئی میاں ظفر اقبال کی نماز جنازہ آبائی علاقہ واں بھچراں کے قصبہ ناڑی میانہ میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں ڈی پی او میانوالی مستنصر فیروز، ڈی ایس پی امیر عباس کھیمٹہ، ڈی ایس پی محمد آصف کے علاوہ مختلف تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور پولیس ملازمین سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی، ڈی پی او نے مرحوم میاں ظفراقبال کے دونوں بیٹوں اور بھائی سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ میاں ظفراقبال محکمہ پولیس کے ایک اچھے اور میرٹ پسند پولیس آفیسر تھے ،میانوالی پولیس کو ایسے آفیسر پر فخر ہے ، ہم ان کے بچوں کی بھر پور مالی امداد کریں گے اور ان کے بچوں کی تعلیم کے تمام اخراجات محکمہ پولیس ادا کرے گا انھوں نے فوری طور پر میاں ظفراقبال کے بچوں کی پولیس ملازمت اور پنشن سمیت مالی معاونت کے کاغذات مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں