مغوی بچی پاک افغان بارڈر سے بازیاب ،ورثا کے حوالے
وسیم خان کی بیٹی 8سالہ فاطمہ کو گل خان ،رختو نے اغوا کر رکھا تھا
دُلے والا (نما ئندہ دنیا )تھانہ سٹی دریاخان نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چند ماہ قبل اغوا ہونے والی بچی پاک افغان بارڈر سے بازیاب کرا کے و رثا کے حوالے کر دی، وسیم نواز نے تھانہ سٹی دریاخان میں درخواست دی کہ گل خان ،رختو نے میری 8سال کی بیٹی فاطمہ کو زبردستی اغوائکر لیا ہے ، پولیس کاروائی عمل میں لائی جائے ،جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بازیاب کروالیا گیا۔