عید میلاد النبیؐ منانے کا شاندار انداز ،تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو 200خون بوتل کا عطیہ

 عید میلاد النبیؐ منانے کا  شاندار انداز ،تھیلیسیمیا کے مریض  بچوں کو 200خون بوتل کا عطیہ

میانوالی کے نوجوانوں کا عید میلاد النبیؐ منانے کا شاندارانداز ، تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو دو سو بوتل خون دیکر نبیؐ کریم سے محبت کا اظہار کیا

میانوالی ( نامہ نگار )وسیم خان بوری خیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر دو سو نوجوان خون کا عطیہ د یا ہے جبکہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ خون عطیہ کرنیوالے نوجوان عادل خان نیازی نے کہا موذی مرض میں مبتلا بچوں کی زندگیاں بچانے کے لئے اپنے خون سے حصہ ڈال رہے ہیں۔ ڈاکٹر امیر احمد خان ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میانوالی کے نوجوانوں کی اس مفید سرگرمی سے دل خوش ہوگیا ہے ۔ اس موقع پر تھیلیسمیا میں مبتلا بچوں کیساتھ میلاد النبیؐ کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں