پنجاب کالج بھلوال کے پوزیشن ہولڈرز طلبا اور طالبات کا شاندار استقبال
انٹر میڈیٹ میں پوزیشن لینے والے پنجاب کالج بھلوال کے طلبا ، طالبات کا شاندار استقبال کیا گیا
بھلوال(نمائندہ دنیا )پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،اس موقع پرپروفیسر پرنسپل رضوان اسلم، وائس پرنسپل پروفیسرحافظ محمد احمد سمیت دیگر سٹاف بھی موجود تھا ،پروفیسر رضوان اسلم نے کہا کہ پنجاب کالج بھلوال نے اپنی سابقہ روایت کو جاری رکھا اور اس بار سرگودہا بورڈ سے 6پوزیشن حاصل کر کے اپنا اعزاز بر قرار رکھا انہوں نے کہا کہ پنجاب کالج کے پروفیسروں اور بچوں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے کہ پنجاب کالج ایک بار پھر بازی لے گیا ۔