گاڑیوں کی فٹس چیک کرنے کیلئے قائم ادارہ غیرفعال

گاڑیوں کی فٹس چیک کرنے کیلئے قائم ادارہ غیرفعال

چھوٹی بڑی گاڑیاں خستہ حالت میں سڑکوں پر بدستور رواں دواں

سرگودھا(نامہ نگار ) سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کروانے اور خستہ حال پبلک ٹرانسپورٹ کی روک تھام کیلئے شروع کیا گیا حکومتی منصوبہ افادیت پیدا نہیں کر سکا،پنجاب حکومت کا گاڑیوں کی فٹس چیک کرنے کیلئے قائم کیا گیا ادارہ مقامی انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے بہتر طریقہ سے استعمال نہیں کیا جا رہا ہے ،جس کی وجہ سے چھوٹی بڑی گاڑیاں انتہائی خستہ حالت میں سڑکوں پر بدستور رواں دواں ہیں،ذرائع کے مطابق گاڑیوں کی فٹنس اور چیکنگ کیلئے پنجاب حکومت نے دیگر شہروں کی طرح سرگودھا میں ادارہ قائم کر رکھاہے جو کھٹارہ گاڑیوں کو سڑکوں پر آنے سے روکنے میں انتہائی معاون ثابت ہو سکتا ہے ان تمام تر سہولیات کے باوجود متعلقہ ادارے پبلک ٹرانسپورٹ، ٹرانسپورٹروں کو یہاں چیکنگ کیلئے نہیں بھیجتے ، جسکی وجہ سے تمام روٹوں پر غیر محفوظ خستہ حال مسافر گاڑیاں رواں دواں ہیں۔ جو کسی بھی لمحے مسافروں کی جان کو خطرہ باعث بن سکتی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں