اوپن لیٹرپر گاڑی چلانے والوں کے لئے شکنجہ تیار
ٹرانسفراور رجسٹریشن پربائیومیٹرک تصدیق کا سسٹم،آلات نصب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) اوپن لیٹرپر گاڑی چلانے والوں کے لئے شکنجہ تیار،گاڑیوں کی ٹرانسفراور رجسٹریشن کے موقع پربائیومیٹرک تصدیق کے لئے سسٹم کوآپس میں منسلک اور ڈیوائسز کی تنصیب کا کام شروع کردیا گیاذرائع کے مطابق گاڑیوں کی ٹرانسفر کانظام شفاف بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کے آغازکیا جا رہا ہے ، ایکسائز اور نادراکے ڈیٹا کوآپس میں منسلک کرنے اوردفاترمیں ڈیوائسز کی تنصیب کا کام شروع کردیا گیا ہے ،رواں ماہ کے اختتام تک سسٹم کو چالو کرنے کے لئے انتظامات مکمل کرلئے جائیں گے ،جس سے گاڑی کی ٹرانسفر اوررجسٹریشن کیلئے مالکا ن کی بائیو میٹرک یقینی ہونے سے جعلی ٹرانسفر ختم ہو جائے گی۔