سرگودھا، خوشاب ، میانوالی اور بھکر کی 30سکیموں کیلئے فنڈز جری

سرگودھا، خوشاب ، میانوالی اور بھکر  کی 30سکیموں کیلئے فنڈز جری

حکومت پنجاب نے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سرگودھا، خوشاب ، میانوالی اور بھکر میں جاری 30مختلف منصوبوں کی تکمیل کیلئے 27 کروڑ 57 لاکھ 50ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے

سرگودھا(نامہ نگار ) یہ فنڈز رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی مد میں جاری کئے ہیں، اس ضمن میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ایکسئین لوکل گورنمنٹ سرگودھا ڈویژن کو فنڈز کا شفاف استعمال یقینی بنا کر عملدرآمد کی رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں