خدارا ! حکومت عوام پر رحم،پالیسیوں پر نظر ثانی کرے ،شہری

خدارا ! حکومت عوام پر رحم،پالیسیوں پر نظر ثانی کرے ،شہری

جینا مشکل ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کامطالبہ

سرگودھا(نامہ نگار ) ملک بھر کی طرح سرگودھا میں بھی عوامی حلقوں میں پٹرول ،بجلی، گیس، گھی کی قیمتوں کے حالیہ اضافے پرحکومت کو سخت تنقید کا سامنا ہے ، مدثر زین،علی حسن ،اسامہ ،عبداﷲ ،فلک شیر ، عبدالرحمان،محمد ظفر،محمد بشیر، نذر محمد اورافضال و دیگر عام شہریوں نے مہنگائی کی موجودہ صورتحال پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا اپوزیشن اور حکومت اقتدار کی خاطر ایکدوسرے کو سپورٹ کررہے ہیں، حکومت تو عوام سے مخلص ہے نہیں جبکہ اپوزیشن بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے حکومت نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے ، ،وفاقی حکومت عوام پر معاشی بوجھ ڈال رہی ہے ۔حکومت فوری طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیے جانے والے اضافہ کو واپس لے ، مہنگائی سے دوچار عوام کا جینا محال ہوگیا، خدارا !عوام پر رحم اور اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں