بچوں کی ہلاکت :3رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل،آج رپورٹ تیار

بچوں کی ہلاکت :3رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل،آج رپورٹ تیار

ڈپٹی کمشنر کا ہسپتال کا دورہ،غفلت پر سخت کارروائی کی جائے گی،کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں بچوں کی ہلاکت کی انکوائری کیلئے کمشنر کی ہدایت پر تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو آج اپنی رپورٹ پیش کریگی ،علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے بھی ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور سانحہ کی ابتدائی معلومات حاصل کر کے کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود کو آگاہ کیا ،کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں