12ربیع الاول کی تیاریاں مکمل،سکیورٹی پلان فائنل

12ربیع الاول کی تیاریاں مکمل،سکیورٹی پلان فائنل

ضلع بھر میں 86جلوس نکالے جائیں گے ،کنٹرول روم قائم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)12ربیع الاول کے حوالہ سے ضلع بھر میں تیاریاں مکمل کر لی گئیں، سکیورٹی پلان بھی مرتب کر لیا گیا، ضلع بھر سے 86جلوس نکالے جائیں گے ، شہر کے مرکزی جلوس کو کیگڑی A قرار دیدیاگیا، کیگڑی B کے 10 جبکہ کیگڑی C کے 75 جلوس ہونگے ، ڈی پی او سرگودھا ذوالفقار احمد نے ضلع بھر سے تمام جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی دینے کیلئے خصوصی پلان تشکیل دے دیا ،ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او دفاتر میں کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے ہیں، جبکہ 1 ایس پی,سرگودھا سمیت تمام تحیصلوں کے ڈی ایس پی، ضلع بھر تعینات تمام ایس ایچ اوز 12 ربیع الاول کو اپنے اپنے علاقوں سے نکلنے جلوسوں کی نگرانی کریں گئے ، جبکہ ایلیٹ فورس, محافظ سکواڈ ٹیموں کے علاوہ 1600 سو سے زائد افسران و ملازمین ڈیوٹی پر مامور ہونگے ،

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں