نیو سٹلا ئٹ ٹاؤن میں شاندار اور پرُنو ر محفل کا انعقاد

نیو سٹلا ئٹ ٹاؤن میں شاندار اور پرُنو ر محفل کا انعقاد

بچوں میں نقد انعام ،ٹرافیاں،قرعہ اندازی کے ذریعہ سائیکلیں تقسیم

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلع خو شاب جو ہر آبا د سے تعلق رکھنے والے بیرون ملک مقیم پا کستا نیز سعودی عر ب جو ہر آباد گروپ کی جانب سے مسجد البتول ( چشتی والی) نیو سٹلا ئٹ ٹاؤن جو ہرا ٓباد میں ایک شاندار اور پرُنو ر محفل کا انعقاد کیا گیا ۔اس پُر نو ر تقر یب میں قا ری بلا ل حسین نے تلا وت کلا م پاک اور قا ری صلا ح الدین عطا ری نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ علامہ محمد حسین بندیالوی ، الطا ف عابد اور ایک گیا رہ سالہ بچی عا ئشہ جبا ر اور دیگر مقررین نے نبی آ خر الزمان حضرت محمدؐ کی صفات ، سیرت اور ختم نبوت و تحفظ نا موس رسا لت کے مو ضو ع پر بہترین انداز میں خطاب کیا ۔ تقریری مقا بلوں میں پہلی پو زیشن ہو لڈر عا ئشہ ملک کو 5ہزار روپے ، ٹرافی ،سیکنڈ پو زیشن ہو لڈر سمیع الرحمن کو 3ہزار روپے ، ٹرافی اور تھر ڈ پو زیشن حا صل کر نے والے بچے راجہ ریحان کو 2ہزار روپے ، ٹرافی دی گئی،بہترین خطاب پر عائشہ جبار کو ایک ہزار روپے ، ٹرافی دی گئی ۔ قرعہ اندازی میں غلام اصغر اور محمد حمزہ کو سائیکل بھی دیئے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں