تیسراسالانہ ڈسٹرکٹ باباایوب میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ للیانی نے جیت لیا

تیسراسالانہ ڈسٹرکٹ باباایوب میموریل  کرکٹ ٹورنامنٹ للیانی نے جیت لیا

میاں اکرام الحق، ، شبیر آرائیں، کرکٹ کوچ ارشد ، رانا محمد کاشف، سید باقر حسین شاہ، بلال بھٹی ،رانا محمد بلال و محمد اکرم عامر دیگر نے کہا ہے کہ جو قومیں اپنے گراؤنڈ آباد رکھتی ہیں اور اپنے محسنوں کو نہیں بھولتیں وہ کبھی تباہی کا شکار نہیں ہوتیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) وہ نواحی گاؤں 29 جنوبی میں تیسرے سالانہ ڈسٹرکٹ بابا ایوب میموریل فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتام پر اظہار خیال کر رہے تھے ، چالیس ٹیموں نے ایک ماہ تک ہونے والے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا، فائنل میچ للیانی اور 29 جنوبی کے قریب کھیلا گیا جو سنسنی خیز مقابلہ کے بعد للیانی نے جیت لیا ، کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں