کورونا اور ڈینگی کیخلاف مہم میں مزید تیزی لانے کا حکم

کورونا اور ڈینگی کیخلاف مہم میں مزید تیزی لانے کا حکم

نشاندہی کئے گئے ہاٹ سپاٹ پر بھرپور توجہ دی جائے ،اسسٹنٹ کمشنر

بھیرہ(نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ نے تحصیل بھر میں کورونا اور ڈینگی کے خلاف مہم میں مزید تیزی لانے کے لئے محکمہ صحت کو احکاما ت جاری کر دئیے ہیں ،اس سلسلہ میں تحصیل کمپلیکس بھیرہ میں محمد مرتضیٰ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر حافظ محمد اسماعیل کرونا ویکسینیشن اور ڈینگی کش ٹیموں نے حصہ لیا ،ٹیموں سے کہا گیا ہے کہ ڈینگی لاروا کی تلفی کے لیے سپرے میں تیزی لائیں اور جن ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی ہوئی ہے وہاں بھرپور توجہ دیں، اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں میں رکھے فریج گملوں اور دوسری جگہوں پر پانی جمع نہ ہونے دیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں