بلاک 12:مہنگائی کیخلا ف پیپلز پارٹی کی گونیازی گوریلی

بلاک 12:مہنگائی کیخلا ف پیپلز پارٹی کی گونیازی گوریلی

تحریک تبدیلی سرکار کا دھڑن تختہ کرنے کاباعث بنے گی :مقر رین

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ہوش روبامہنگائی کے خلا ف پیپلز پارٹی نے بلاک نمبر12سے گونیازی گوریلی نکالی اس موقع پر سابق وزیر مملکت تسنیم احمدقریشی ضلعی سینئرر ہنما صفدرساہی سرپرست اعلی حاجی متین قریشی ضلعی جنرل سیکرٹری راناجمشیدخان ایڈوکیٹ ممبربلاول ٹیم رانا عمیرخا ن نے کہا کہ نااہل اورنالائق حکمرا ن نے وطن عزیزکومسائلستان بنادیا ہے ،بڑھتے ہو ئے مسائل اور مشکلا ت سے صرف چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری ہی ملک وقو م کو نکا ل سکتے ہیں،گونیا ز ی گو تحریک تبدیلی سرکار کا دھڑن تختہ کرنے کاباعث بنے گی کیونکہ عمرانی حکو مت نے مہنگائی کے ما ر ے عوا م پر مکمل طور پر عرصہ حیات تنگ کر د یا ہے بجلی گیس پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ہفت روزہ بنیادوں پر غیرمعمولی اضافہ حکو مت کی غریب مکاؤمہم کاحصہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں