مین ہول میں ہلاک سینیٹری ورکر زکے لواحقین کی مالی امداد کی استدعا وزیراعلیٰ کو ارسال

مین ہول میں ہلاک سینیٹری  ورکر زکے لواحقین کی مالی امداد  کی استدعا وزیراعلیٰ کو ارسال

ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن سرگودھا ڈاکٹر فرح مسعود نے دوران صفائی مین ہول میں ہلاک ہونیوالے سینیٹری ورکر زکے لواحقین کیلئے خصوصی مالی امداد کی استدعا وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کر دی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) جس میں وزیر اعلیٰ کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ شہر میں سیوریج کا مسئلہ انتہائی گھمبیر ہے ، آبادی بڑھنے سے سیور لائنیں بھری رہتی ہیں، ڈی سلٹنگ میں دشواری آتی ہے ، جبکہ عملہ کی بھی شدید کمی ہے ، محدود وسائل اور لا تعداد مسائل کے ساتھ بلدیہ دن رات لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں