پٹرولیم مضوعات کی قیمتوں میں اضافہ: سبزیاں، پھل مہنگے، کمشز کا نوٹس

پٹرولیم مضوعات کی قیمتوں میں اضافہ: سبزیاں، پھل مہنگے، کمشز کا نوٹس

سبزی و پھلوں کی قیمتوں میں 20سے25 فیصد اضافہ کر دیا گیا ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت،تاجروں کو ناجائز فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے :فرح مسعود

سرگودھا(نامہ نگار،سٹاف رپورٹر )پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کھیتوں سے منڈیوں تک سبزی و پھلوں کی ترسیل پر بھی اثر انداز ہوا ہے ، گزشتہ روز دیگر اشیاء کے ساتھ ساتھ سبزی و پھلوں کی قیمتوں میں اچانک بیس سے پچیس فیصد اضافہ کر دیا گیا ،کمشنر نے نوٹس لیتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فیلڈ میں زیادہ سے زیادہ رہنے کی ہدایت کی ہے ،گزشتہ روز مٹر 260،شملہ200،آلو 80روپے ،پیاز60،گوبھی 80، ادرک 480، لہسن 240، دھنیا 400روپے ،کریلا 130روپے ، اروی 70روپے فی کلو فروخت ہوتی رہی ،پھلوں کی قیمتوں میں اضافے کر دیاگیا ہے ، ان قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے ۔دریں اثنا کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو زیادہ سے زیادہ فیلڈ میں رہنے اور چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز کوسختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ سبزی ’فروٹ اور چکن سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیاء کے نرخوں کو مقرر کرنے کیلئے آپس میں روابط رکھیں،کمشنر نے واضح کیا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ کا تاجروں کو ناجائز فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے متعلقہ محکمے اس ضمن میں سبزیوں’ دالوں ’آٹا اور چکن سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں پر گہری نظر رکھیں انہوں نے ڈویژن بھر کی سبزی وفروٹ منڈیوں میں روزانہ صبح 6بجے سے 9بجے تک افسران کی موجودگی کویقینی بنانے اور اپنی نگرانی میں بولی کروانے کے احکامات بھی جاری کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں