حکومت آئی ایم ایف کو راضی کرنے میں ناکام :غوث نیازی

حکومت آئی ایم ایف کو راضی کرنے میں ناکام :غوث نیازی

ناقص پالیسیوں کی بدولت مہنگائی نے عام آ دمی کی زندگی اجیرن بنادی

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا ہے کہ بے رحم حکمرانوں نے مہنگائی کی چکی میں پسے غریب عوام پر بجلی گیس اور پٹرول بم گررادیا ہے ۔ نااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت اس بد ترین مہنگائی نے عام آ دمی کی زندگی اجیرن بنادی ہے ۔ وہ جوہرآباد مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ میں پارٹی کارکنان سے بات چیت کر رہے تھے ۔ ضلعی صدر ڈاکٹر غوث نیازی نے کہا کہ حکومت پٹرولیم و اشیا ئے ضروریہ کی قیمتیں بڑھانے کے باوجود آئی ایم ایف کو راضی کرنے میں ناکام ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی عوام بے تحاشہ مہنگائی سے تنگ آکر اپنے بچوں سمیت خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے تھے مہنگائی کے اس دور میں غریب اور نادار طبقہ اپنے بچوں کی دو وقت روٹی پوری کرنے کیلئے سر گرداں تھا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں