سرگودھا:جامع مسجد فاروق اعظم میں محفل میلاد کا انعقاد

  سرگودھا:جامع مسجد فاروق اعظم میں محفل میلاد کا انعقاد

نبی کریم دنیا کیلئے رحمت اللعالمین ؐبن کر تشریف لائے :علماکرام

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) جامع مسجد فاروق اعظم شاہین کالونی طارق آباد میں عید میلادلنبی ؐ کے سلسلہ میں محفل میلاد منعقد کی گئی ’مولانا عبدالرؤف جلالی’مولانا محمد حسین سیالوی نے محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ؐ پوری دنیا کے لیے رحمت اللعالمین ؐبن کر تشریف لائے اور حقیقی معنوں میں تمام عالم کو احترام انسانیت کا درس دیا۔ آپؐ کی تعلیمات و اقدار ایک کامیاب فلاحی معاشرے کی اساس ہیں جس کے بنیادی اصول اخوت، مساوات،احترام انسانیت اور یکجہتی ہیں۔ آپ ؐسے محبت رکھنا جزو نہیں بلکہ عین ایمان ہے ۔ دین و دنیا کی کامیابی اسوہ حسنہ کی پیروی میں ہے ۔ محفل میلاد سے شوکت علی قادری’محمد جمشید قادری’محمد نوید فیروزی’محمدسعید الرحمن ملک ایڈووکیٹ و دیگرہدیہ نعت پیش کیا۔ محفل محمد الطاف ملک کے زیر اہتما م منعقد کی گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں