موٹر سائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ،نوجوان قتل

موٹر سائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ،نوجوان قتل

نامعلوم ملزم فخرعباس کوگولیاں ما ر کر فرار،مقدمہ درج کر لیا گیا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )خوشاب راولپنڈی روڈ پر جوہرآباد موڑ کے قریب موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے محلہ حسین آباد خوشاب کے رہائشی نوجوان فخرعباس کو موت کی نیند سلا دیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ قتل کی اس بہیمانہ وقواردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کی نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب منتقل کیا ، پولیس نے نامعلوم قاتلوں کیخلاف مقدمہ درج کے ان کی لاش شروع کر دیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں