تحصیل پپلاں کے ریونیو والے مواضعات تاحال آن لائن نہ ہوسکے

تحصیل پپلاں کے ریونیو والے مواضعات تاحال آن لائن نہ ہوسکے

سالوں سے ضلع بھر کے تمام مواضعات کے ریکارڈ کو آن لائن کرنے کے باوجود تحصیل پپلاں کے سب سے زیادہ ریونیو والے مواضعات تاحال آن لائن نہ ہوسکے

کندیاں(نمائندہ دنیا ) تحصیل پپلاں کے تینوں مواضعات موضع کندیاں،پپلاں اور ہرنولی مینوئل ریکارڈ کیوجہ سے کرپشن کے گڑھ بن گئے تفصیلات کے مطابق تحصیل پپلاں کے 50 مواضعات میں سے گذشتہ 7 سالوں سے 47 کے قریب مواضعات کا ریکارڈ آن لائن کردیا گیا لیکن سب سے زیادہ ریونیو والے مواضعات کندیاں پکہ،پپلاں پکہ اور ہرنولی پکہ کو کرپشن کرنے کیلئے تاحال مینوئل رکھا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں