آٹا چکیوں پر’’ چھان بورا ‘‘ملاناقص آٹا کی فروخت جاری

 آٹا چکیوں پر’’ چھان بورا ‘‘ملاناقص آٹا کی فروخت جاری

چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے سے عوام غیر معیاری آٹا کھانے پر مجبور

کندیاں(نمائندہ دنیا ) آٹا چکیوں پر خشک روٹی ملاناقص آٹا کی فروخت دھڑلے سے جاری شہری آٹا کے استعمال سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے تفصیلات کے مطابق کندیاں میں قائم آٹا چکیوں پر چکی مالکان سستے داموں خشک روٹی خرید کر گندم کے ساتھ شامل کرکے عوام کو ناقص آٹا فروخت کررہے ہیں متعلقہ اتھارٹیز کی عدم توجہی اور چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کیوجہ سے عوام ناقص اور غیر معیاری آٹا کھانے پر مجبور ہیں جبکہ آٹے کو کھانے سے بچے اور بڑے مختلف اقسام کی پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر نوالی اور فوڈ اتھارٹی میانوالی کے حکام سے نوٹس لینے اور کاروائی کامطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں