جشن میلاد النبی ؐ کے حوالے سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی

 جشن میلاد النبی ؐ کے حوالے  سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی

جشن میلاد النبی ؐکے حوالے جامعہ مسجد غوث الاعظم غلہ منڈی سے مولانا قاری محمد امین الحسنی کی زیر قیادت عاشقان مصطفے ٰؐ نے ایک بڑی ریلی نکالی

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ریلی سرور شہید چوک مین باراز سمیت شہر کی مختلف شاہروان کا چکر لگاتی ہوئی جامعہ مسجد غوث لاعظم پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی’ مین باراز جوہرآباد میں انجمن غلامان مصطفے ٰؐ جوہرآباد کے عہدیداروں و کارکنوں نے شرکائے ریلی کا پر جوش استقبال کیا ، انجمن غلامان مصطفے ٰکے سرپرست عبدالواہب چغتائی نے ریلی کے قائدین کر ہار پہنائے اور شرکاء پر گلپاشی کی گئی، شرکائے ریلی نے بڑے بڑے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر سیدی مرشدی یا نبی نبی کے نعرے درج تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں