2ڈاکو 2دکانداروں،ایک گاہک کو لوٹ کر فرار ہو گئے
نواحی قصبہ جلال پور جدید میں واردات،مقدمہ درج کر لیا گیا
شاہپور صدر( نمائندہ دنیا ) نامعلوم ڈاکو دو د کانداروں اور ایک گاہک سے اسلحہ کے زور پر نقدی موبائل فون چھین کر فرار، تفصیلات کے مطابق شاہ پور کے نواحی قصبہ جلال پور جدید کے رہائشی جاوید اقبال کے سٹور پر رات 8 بجے دو نامعلوم افراد داخل ہو ئے اور اسلحہ کی نوک پر نقدی 22 ہزار اور ایک سمارٹ فون مالیتی 26 ہزار روپے چھین لیا جبکہ ملحقہ کریانہ سٹور سے نقدی 51 ہزار اور د کان میں کھڑے گاہک ملک اسلم سے فون مالیتی 30 ہزار روپے اور 5 ہزار رروپے نقدی جبکہ ایک اور گاہک سے نقدی 4200 روپے چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس تھانہ شاہپور نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔