کمشنر کی زیر صدارت اجلاس چیف سیکرٹری کے ٹاسک کا جائزہ

 کمشنر کی زیر صدارت اجلاس چیف سیکرٹری کے ٹاسک کا جائزہ

کمشنرڈاکٹر فرح مسعود کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کے دورہ سرگودہا او ران کی جانب سے ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کو دیئے گئے ٹاسک کا تفصیلی جائزہ لیاگیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر نے افسران پر زور دیا کہ وہ چیف سیکرٹری کے احکامات کی روشنی میں گڈگورننس او رپبلک سروس کو مزید بہتر بنائیں ۔ انہوں نے چیف سیکرٹری کی جانب سے ڈپٹی کمشنر محمد ا صغر جوئیہ او راسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل کو شاباش اور تھپکی دینے کو پبلک سروس ڈلیوری کی عمدہ مثال قرار دیتے ہوئے دیگر ا فسران کو بھی جانفشانی سے کام کرنے کی ضرور ت پر زور دیا ۔ ا جلاس میں صحت ’ تعلیم او رڈویلپمنٹ سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے افسران کو کو اہم ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں