حکومت کی پالیسیوں کیخلاف عوام 21 اکتوبر کو بھرپور احتجاج کرینگے ،اقبال خان
امیر جماعت اسلامی سرگودھا اقبال خان نے کہا ہے کہ 21اکتوبر کو حکومتی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف عوام بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرینگے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) اقبال احمد نے کہا ہے کہ آئے روز حکمران کی طرف سے بنیادی ضروریہ اشیاء خوردو نوش، گھی، چینی، آٹا، پٹرول کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے نے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ،انہوں نے کہا کہ حکمران خود ہی اقتدار چھوڑیں ورنہ عوام بے عزت کر کے اقتدار سے باہر پھینک دینگے ۔