کمشنر دفتر میں سیرت النبی ؐ کانفرنس،میلاد النبی ؐ کی محفل کا اہتمام

 کمشنر دفتر میں سیرت النبی ؐ  کانفرنس،میلاد النبی ؐ کی محفل کا اہتمام

عشرہ شان رحمت اللعالمین ؐ کے سلسلہ میں ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے کمشنر دفتر کے سبزہ زار میں سیرت النبی ؐ کانفرنس ا ور میلاد النبی ؐ کی بابرکت محفل کا اہتمام کیاگیا ۔ محفل میں نعت خوانوں نے بارگاہ رسالت ؐ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شرکاء محافل سے اظہار خیا ل کرتے ہوئے ڈاکٹر فرح مسعود کا کہنا تھا کہ ربیع الاول برکتوں او ررحمتوں کا نزول لے کر آیا ۔ آپ ؐ کی تعلیمات او رآپ ؐ کا اسوہ حسنہ اس کائنات میں فلاح کاذریعہ ہے ۔ آر پی او اشفاق خان نے کہاکہ آپؐ اس کائنات کی سب سے بڑی ہستی ہیں ۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی واستحکام او رملی یکجہتی کے لئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں