آلودگی اور خنکی :کھانسی ،نزلہ، بخارکے مریض بڑھ گئے

آلودگی اور خنکی :کھانسی ،نزلہ، بخارکے مریض بڑھ گئے

موسمی بیماریاں ہیں احتیاطی تدابیر سے قابو پا یا جا سکتا ہے ،ڈاکٹرز

سرگودھا(نامہ نگار ) آلودگی اور ہوا میں بڑھتی ہوئی خنکی کے باعث ہسپتال میں کھانسی، نزلہ، زکام، بخار اور گلے کی خرابی کے مریضوں کی تعداد تین گنا زیادہ بڑھ چکی ہے ڈاکٹر ز کا کہنا ہے کہ ان بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہورہا ہے احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ان امراض سے بچا جاسکتا ہے یہ موسمی بیماریاں ہیں جن پر احتیاطی تدابیر سے انسان خود قابو پاسکتا ہے بدلتے موسم میں ٹھنڈی بوتل، قلفی، آئسکریم، کھٹی اشیاء کے استعمال سے پرہیز ہی بہتر ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں