ہسپتالوں میں میڈیکل افسروں، سٹاف کی 5گھنٹے ڈیوٹی
ڈیوٹی روسٹر پر سو فیصد عمل نہیں ہوتا،ایم ایس صاحبان سے جواب طلب
سرگودھا(نامہ نگار ) مانیٹرنگ اینڈ ایولوشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ضلع میں ہیلتھ سروسز کی فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے کی گئی حالیہ انسپکشنز کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ بیشتر ہسپتالوں میں میڈیکل افسران، پیرامیڈیکس اور دیگر سٹاف محض پانچ سے چھ گھنٹے ڈیوٹی کرتے ہیں، بعض ہسپتالوں کی قبل ازیں بھی نشاندہی کی جا چکی ہے مگریہ روش بدستور چلی آ رہی ہے ،ہسپتالوں اور فیلڈ کے حوالے سے جاری ڈیوٹی روسٹر پر کہیں بھی سو فیصد عملدرآمد نہیں ہوتا،اس ضمن میں متعلقہ ہسپتالوں کے میڈیکل سپرٹینڈنٹس و تحصیل ہیلتھ افسران سے جواب طلبی اور ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کی سفارش کی گئی ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تناظر میں ہیلتھ اتھارٹی نے ابتدائی طور پر متعدد ڈاکٹرز و ملازمین کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے ہیں، اور مناسب جواب موصول نہ ہونے پر ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کا عندیہ دیدیا گیا۔