دالوں کے ڈیلرز کی من ما نیاں ،معلومات چھپا نے لگے

دالوں کے ڈیلرز کی من ما نیاں ،معلومات چھپا نے لگے

مصنوعی قلت پیدا کر کے دالوں کے من مانے نرخ مقر ر کردیتے ہیں

سرگودھا(نامہ نگار ) حکومت پنجاب کی واضح ہدایت کے باوجود سرگودھا اور فیصل آباد میں دالوں کے ڈیلرز کی من مانیوں اور معلومات چھپانے کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے ، ایک طرف تو دیگر اشیاء کے ساتھ دالوں کی قیمتوں میں اضافہ معمول ہے تو دوسری طرف مصنوعی قلت کے ساتھ ساتھ مڈل مین کی اجارہ داری کا خاتمہ اور اس کے منافع کا تعین نہ ہونے سے انکی قیمتیں الگ سے بڑھائی جا رہی ہیں، ذرائع کے مطابق حکومت کے علم میں آیا ہے کہ متذکرہ اضلاع میں دالوں کے ڈیلرز اپنے سٹاک کے متعلق درست معلومات نہیں دیتے اور مصنوعی قلت پیدا کر کے دالوں کے من مانے نرخ مقر ر کردیتے ہیں ، متعلقہ ڈیپارٹمٹس کو فوری طور پر ڈیلروں کے کوائف اور گوداموں کی فیزیکل انسپکشن کر کے رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، جس کے بعد مزید ایکشن لیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں