سرگودھا یونیورسٹی کی طالبہ کی صوبائی تقریری مقابلہ میں دوسری پوزیشن

 سرگودھا یونیورسٹی کی طالبہ کی صوبائی  تقریری مقابلہ میں دوسری پوزیشن

سرگودھا یونیورسٹی کی طالبہ نے صوبائی سطح کے تقریری مقابلہ میں دوسری پوزیشن اپنے نام کر لی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) تفصیلات کے مطابق بی ایس باٹنی کی طالبہ آمنہ خالد نے لاہور کالج فار وویمن لاہور یونیورسٹی میں منعقدہ صوبائی سطح کے تقریری مقابلہ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ حکومت پنجاب کی ہدایات پر صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں’’ہفتہ شان رحمۃ للعالمینؐ ‘‘ انتہائی جوش و جذبہ سے منایا گیا جس میں پہلے ڈویژنل سطح کے مقابلہ جات منعقد ہوئے اور ہر ڈویژن سے اوّل انعام یافتگان کو صوبائی سطح پر مقابلوں کیلئے لاہور بلایا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں