محکمہ صحت مراکز صحت کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام

محکمہ صحت مراکز صحت کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام

آپریشن سمیت دیگر انتہائی حساس شعبہ جات میں بے قاعدگیاں معمول

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت سرگودھا بنیادی مراکز صحت کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام، آپریشن سمیت دیگر انتہائی حساس شعبہ جات میں بے قاعدگیاں بدستور معمول بنی ہوئی ہیں، تفصیل کے مطابق بھابڑہ کا مرکز صحت مکمل طور پر بد نظمی کا شکار ہے ، ڈیوٹی ڈاکٹروں سمیت دیگر عملہ کام کے اوقات میں خوش گپیوں میں یا چائے نوش کرنے میں مصروف ہوتا ہے ، صفائی کا انتہائی ناقص انتظام ہے ، آپریشن تھیٹر اور لیبر روم جیسے حساس شعبہ جات میں صفائی و دیگر کوئی مناسب انتظام نظر نہیں آتا، وارڈوں کے بیڈز برآمدوں میں رکھ کر عملہ بھول جاتا ہے ، چادروں پر گندگی اور خون کے نشانات واضح طور پر نظر آتے ہیں، ہسپتال ذرائع کے مطابق فنڈز کی اور عملہ کی کمی کی وجہ ہے ، ایکسرے پلانٹ عرصہ دراز سے بند پڑا ہے ، کسی اعلیٰ افسر نے اس مرکز صحت کے مسائل حل کرنے پر توجہ نہ دی ہے ، جسکی وجہ سے پورے علاقہ میں عطائیت عروج پر ہے ، اور مریضوں کو بہتر علاج معالجہ کیلئے سرگودھا یا کوٹمومن آنا پڑتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں