جشن عید میلاد النبیؐ کیلئے سکیورٹی پلان جاری ,86 جلوس نکالے جائینگے,2 ہزار اہلکار, افسر تعینات

جشن عید میلاد النبیؐ کیلئے سکیورٹی پلان جاری ,86 جلوس نکالے جائینگے,2 ہزار اہلکار, افسر تعینات

کیٹگری اے کا جلوس مرکزی جامع مسجد حامد علی شاہ سے برآمد ہوگا ، ایڈیشنل ایس پی نگرانی کرینگے ،کیٹگری بی جلوسوں کیلئے ایس ڈی پی اوزتعینات،کنٹرول روم قائم کر دیا گیا

سرگودھا(نامہ نگار) ضلعی پولیس کی طر ف سے نظر ثانی کے بعد12ربیع الاول کا سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا جس کے مطابق ضلع بھر میں 12 ربیع الاول کے سلسلہ میں کل 86 جلوس برآمد ہونگے ، تمام جلوسوں کے سکیورٹی پر 2ہزار سے زائد افسران وجوانوں کو تعینات کیا گیا ہے ۔ 12ربیع الاول کیٹگری اے کا جلوس مرکزی جامع مسجد حامد علی شاہ سے برآمد ہوگا جبکہ ضلع کی مختلف مساجد میں سے 12ربیع الاول کو کیٹگری بی کے 10جلوس برآمد ہونگے جن میں مقام حیات، واٹرسپلائی روڈ، قینچی موڑ، استقلال آباد سرگودہا،مسجد نوری حضوری دربار والی سلیمان پورہ بھلوال،جامع مسجد مین بازار بھلوال، بھیرہ، جھاوریاں، سلانوالی اور مسجد دربار والی سیال شریف سے کیٹگری بی کے جلوس برآمد ہونگے ۔مرکزی جلوس کی نگرانی ایڈیشنل ایس پی ملک واجد حسین کریں گے ۔اسی طرح کیٹگری بی کے جلوسوں کی نگرانی پر ایس ڈی پی اوز کو مامور کیا گیا ہے ۔12 ربیع الاول کے حوالہ سے ڈی پی او آفس میں کنڑول روم قائم کردیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں