اسلام کیخلاف کوئی قانون رائج نہیں ہوسکتا:مولانا لدھیانوی

 اسلام کیخلاف کوئی قانون رائج نہیں ہوسکتا:مولانا لدھیانوی

ہم انتہا پسند ہیں نہ دہشتگرد ، صحابہ کرام ؓ کی عظمت کا تحفظ ہمارا نصب العین

بھیرہ(نامہ نگار )جماعت اہلسنت کے سرپرستمولانا احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں اور وہ چلتی پھرتی لاش بن گئے ہیں، ریاست مدینہ کے دعویدار زبانی باتوں کو چھوڑ کر کوئی عمل کر کے دکھائیں، اسلام پور لوکڑی بھیرہ میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام میں علمائے کرام نے صف اول کا کردار ادا کیا، اس ملک میں خلاف اسلام کوئی قانون رائج نہیں ہو سکتا، اسلام قبول کرنے کے لیے عمر کی حد کے بل کو اسلامی نظریاتی کونسل سمیت سب نے مسترد کر دیا ہے یہ اسلام کی روح کے منافی تھا، ہم انتہا پسند ہیں نہ ہی دہشت گرد ، صحابہ کرام ؓ کی عظمت کا تحفظ ہمارا نصب العین ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں