سپورٹس جمنازیم میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفی ؐ کا انعقاد
سردار سبطین ،امین اﷲ خان ، ڈی پی او مستنصر فیروز کا ایمان افروز خطاب
میانوالی ( نامہ نگار ) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتما م عشرہ شانِ رحمت اللعالمین ؐ کے سلسلہ میں سپورٹس جمنازیم میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفی ؐ کا انعقاد کیا گیا ۔وزیر جنگلات پنجاب سردار محمد سبطین خان مہمان خصوصی تھے ۔ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد ، ڈی پی او مستنصر فیروز ، پارلیما نی سیکرٹری بلدیات پنجاب ملک احمد خان بھچر ، ممبر پنجاب اسمبلی امین اﷲ خان اور اسسٹنٹ کمشنر میانوالی اسد عباس شیرازی بھی اس موقع پر مو جود تھے ۔وزیر جنگلات سردار سبطین خان نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ہم اپنی حکو مت کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے افراتفری کے دور میں عشرہ شانِ رحمت اللعالمینؐ منعقد کروانے کا تاریخی فیصلہ کیا اور جس کی بدولت پاکستان بھر کے مسلمانوں کے اذہان و قلو ب سیرت طیبہؐ کے نور سے منور ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی عاقبت سنوارنے کیلئے قدم قدم پر سیر ت طیبہ سے رہنمائی حاصل کر نی چاہیے ۔ممبر پنجاب اسمبلی امین اﷲ خان نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ عشرہ رحمت اللعالمین ؐ منا نے کا واحد مقصد یہ ہے کہ ہم سیرت طیبہ پر عمل کر نے کا عہد کریں ۔گھروں میں اپنے بچوں کو سیرت طیبہ سے روشنا س کروائیں ۔انہوں نے کہا کہ ہماری تما م مشکلات کا حل سیر ت نبوی ؐ پر عمل کر نے میں ہے اگر ہم نے اپنی دنیا اور آخرت سنوارنی ہے تو مدینے والے ؐ سے رابطہ رکھنا ضروری ہے ۔اس موقع پر ڈی پی او مستنصر فیروز نے کہا کہ دنیا میں سب سے مشکل کا م عمل کر نا ہے ۔سیرت طیبہ ؐ پر عمل میں ہی ہماری نجات ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ درود پڑھتے رہیں، سب مشکلیں اﷲ حل کر دے گا ۔