مزید15 ملزم گرفتار،چرس، شراب ، ناجائز اسلحہ برآمد

مزید15 ملزم گرفتار،چرس، شراب ، ناجائز اسلحہ برآمد

منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ کے خلاف ایکشن،مقدمات درج

سرگودھا(نامہ نگار ) منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،مزید15 ملزم گرفتار،چرس، شراب و ناجائز اسلحہ برآمدکر لی گئی، بتایا جاتا ہے کہ منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے چک نمبر165شمالی ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد سلیم سے چرس1کلو200گرام ،تھانہ عطاء پولیس نے راشد حسین، سلیمان اور صفدر کے قبضہ سے آلات چالوبھٹی، سینکڑوں لیٹر لہن اورمجموعی طور پر 200لٹر شراب ،تھانہ بھلوال صدر پولیس نے افضل سے چرس620گرام، سفیر سے پسٹل30بور، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے عظیم سے شراب24لٹر، شاہد سے شراب12لٹر، ہارون سے شراب12لٹر، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے محمد وقاص سے رائفل444بور، عامر شہزاد سے بندوق12بور، تھانہ صدر پولیس نے اسد عباس سے ریوالور32بور، تھانہ میانی پولیس نے اعجاز سے پسٹل30بور، زاہد سے پسٹل30بور، یاسر سے پسٹل30بور، تھانہ ساہیوال پولیس نے ارباب سے پسٹل30بور، عنصر سے پسٹل30بور، تھانہ کڑانہ پولیس نے مبشر سے پسٹل30بور اور تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے لیاقت سے پسٹل30بور برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں