پی ایم اے سرگودھا کا ڈاکٹر خالد حسین کی وفات پر تعزیتی اجلاس
پی ایم اے سرگودھا کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر خالد حسین بلوچ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) اجلاس میں ڈاکٹر عابد خان’ ڈاکٹر مشتاق احمد چیمہ’ ڈاکٹر طاہر منیر چوہدری’ ڈاکٹر شیخ امیر’ ڈاکٹر کیپٹن عمر حیات بچہ دیگر ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔