جامع مسجد بھیرہ کے راستوں پر سجاوٹ سبیلیں،اے سی کا شکریہ ادا کیا گیا

جامع مسجد بھیرہ کے راستوں پر سجاوٹ  سبیلیں،اے سی کا شکریہ ادا کیا گیا

ضلعی انتظامیہ کے حکم پر عشرہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں منعقدہ مرکزی جامع مسجد بھیرہ میں سیرت النبی ؐ کانفرنس کے راستوں کو دلہن کی طرح سجانے...

بھیرہ(نامہ نگار )صفائی کے بہترین انتظامات سبیلیں لگانے اور عوام کو دیگر سہولیات بہم پہنچانے پر امیر شہر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی نے اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی چیف آفیسر بلدیہ سید سروش اقبال بلدیہ کے عملہ صفائی اور دیگر اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ اہلکاروں کی خدمات کے اعتراف میں انہیں خصوصی انعامات دیں اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ نے عملہ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی اور تحصیل ہسپتال کے ورکروں سے ملاقات کی اور ان میں مٹھائی تقسیم کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں