شادی شدہ خاتون کو حقیقی بھائی نے قتل کر دیا

شادی شدہ خاتون کو حقیقی بھائی نے قتل کر دیا

حبیب الرحمن نے روبینہ پر فائرنگ کر دی،ہسپتال میں چل بسی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)کٹھہ سگھرال کے نواحی موضع اراڑہ میں شادی شدہ خاتون کو اس کے حقیقی بھائی نے گولی مار کر موت کی نیند سلا دیا ، ملزم حبیب الرحمٰن نے گزشتہ روز25سالہ روبینہ ناز زوجہ اسلام حیات پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی ، اسے شدید زخمی حالت میں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد منتقل کیا گیا جہاں دوران آپریشن وہ دم توڑ گئی ، پولیس نے نعش پوسٹمار ٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کر دی ہے ، مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں