گھر میں مہمان آئی خاتون کو علاقے کے اوباش نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

گھر میں مہمان آئی خاتون کو علاقے  کے اوباش نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

رمضان کالونی میں فیروز نامی اوباش نے موضع وٹو کی رہائشی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا ) سٹی پولیس جوہرآباد نے مقدمہ درج کر لیا ہے ، ایف آئی آر کے مطابق(س) اپنی کزن اسلم بی بی کے ہاں مہمان آئی ہوئی تھی، اس دوران ملزم کے گھر آیا اور مکان دکھانے کیلئے اسلم بی بی کے خاوند سے ملنے کی خواہش کی خاتون اسے گھر میں بٹھا کر خاوند کو بلانے گئی تو اس کی عدم موجودگی میں ملزم نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں