ضلع خوشاب میں بھی جشن عید میلادالنبی مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا

ضلع خوشاب میں بھی جشن عید میلادالنبی  مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا

ضلع خوشاب میں بھی جشن عید میلادالنبی مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا حضور پاکؐ کے یوم ولادت با سعادت کے موقع پر ضلع بھر میں جلسے اور جلوسوں کا انعقاد

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا ) مین بازاروں،گلی گلی گھر گھر درودوسلام کی صدائیں گو نجتی رہیں، مرکزی اور بڑا جلوس ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد میں نکا لا گیا جو بمقام شوگر ملزسے شروع ہوا۔ جب جلوس ڈپٹی کمشنر ہاس کے سامنے پہنچا تو ڈپٹی کمشنر خوشاب محمد حمزہ سالک نے جلوس کا پرتپاک خیر مقدم کیا انہوں نے جلوس کے شرکا پر پھو لوں کی پتیاں نچھاور کیں اور مٹھائی با نٹی ،جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہو تا ہوا پر امن طور پر جو ہرا ٓباد کے مین بازار سرور شہید لا ئبر یر ی چو ک پہنچ کر اختتام پذ یر ہوگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں