ٹر یفک حادثات : راہگیر جاں بحق، خواتین سمیت 5زخمی

ٹر یفک حادثات : راہگیر جاں بحق، خواتین سمیت 5زخمی

موٹر سائیکل کی ٹکر سے 80سالہ ملک احمد یار موقع پر ہی دم توڑ گیا،زخمیوں میں خدیجہ،رابعہ،اکرم،معموریہ بی بی اور 12سالہ نورین شامل

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )جوہرآبا اور نواحی علاقوں میں ٹر یفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 3خواتین اور ایک لڑکی سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے ، میانوالی روڈ پر تیزرفتارموٹرسائیکل نے ایک راہگیر کوکچل ڈالا، 80سالہ ملک احمد یار دھوکڑی کا رہائشی تھا، وہ سڑک کے کنارے پیدل جا رہا تھا کہ اسے موٹر سائیکل نے ٹکر ماری جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، خالق آباد کے قریب موٹر سائیکل اور موٹر سائیکل رکشے کے تصادم میں 60سالہ خدیجہ بی بی،65سالہ رابعہ اور40سالہ محمد اکرم زخمی ہوئے ،سکیسر روڈ پر 1 چک کے قریب دو موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے ۔ 42 سالہ خاتون معموریہ بی بی زخمی ہو گئی ، نور پور تھل میں موٹر سا ئیکل کے المناک حادثے میں 12سالہ نورین شدید زخمی ہو گئی ، تمام زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کر دیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں