عیدمیلاد النبی ؐ :بھلوال میں جلوس،کیک کاٹے گئے

عیدمیلاد النبی ؐ :بھلوال میں  جلوس،کیک کاٹے گئے

ملک بھرکی طرح بھلوال میں بھی عیدمیلاد النبی ؐ جوش و جذبہ سے منائی گئی

بھلوال(نمائندہ دنیا )جلوس نکالے گئے اور مختلف جگہوں پر کیک کاٹے گئے ،تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی کے زیرانتظام ایک عظیم الشان محفل ولادت مصطفی ؐ کااہتمام بھی کیاگیا، علما ء کرام نے محمدمصطفی ؐ کی زندگی کے بارے میں بیان کیا۔جشن عیدمیلادالنبیﷺ کی خوشی میں زیرقیادت صدرجماعت اہلسنت عامراسلم ساہی اورجنرل سیکرٹری جماعت اہلسنت رانافیاض نقشبندی مرکزی جلوس نکالا گیا۔جلوس دربارحضرت سخی سلیمان نوری حضوریؒ سے شروع ھوااورجامع چوک میں اختتام پذیرھوا ۔ریلوے اسٹیشن پر کیک کاٹا گیا ،اس موقع پر اسٹیشن ماسٹر سید شبیر حسین بخاری، محمد عمران، سید کوکی شاہ بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں