استقلال آباد کالونی :گھریلو جھگڑے پر نوجوان کی خودسوزی

استقلال آباد کالونی :گھریلو جھگڑے پر نوجوان کی خودسوزی

مجید نے تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا لی ،لاہور لے جاتے دم توڑ گیا

سرگودھا(نامہ نگار ) استقلال آباد کالونی میں گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ نوجوان نے خودسوزی کر لی، بتایا جاتا ہے کہ مجید رشید کا گھروالو ں سے کسی بات پر جھگڑا ہوا جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا لی، اسے فوری طبی امداد کیلئے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم تشویشناک حالت میں اسے پہلے فیصل آباد اور بعدازاں وہاں سے لاہور ریفر کر دیا گیا جہاں پہنچنے سے پہلے وہ دم توڑ گیا، متوفی کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں