مہنگائی نے پاکستان میں غریبوں کا جینا محال کر دیا ہے ، شفیق الرحمن
صدر انجمن تاجران و ایگزیکٹو ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس شفیق الرحمن نے کہا کہ مہنگائی نے پاکستان میں غریبوں کا جینا محال کر دیا ہے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ہر شخص کسی نہ کسی لحاظ سے مہنگائی کی زد میں آکر مررہا ہے ، موجودہ حالات میں مہنگائی اس قدر بڑھ چکی ہے جس میں عام آدمی کا گزارہ مشکل ہوکر رہ گیا ہے ،حکومت نے آئے روز عوام پر پٹرول، گیس اور بجلی بم کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی کے کوڑے برسانا شروع کررکھے ہیں جس کے باعث ایک عام آدمی کیلئے زندگی گزارنا مشکل ترین ہوکر رہ گیا ہے ۔