پنجاب کونسل آف آرٹس کے زیر اہتمام قرآنی خطاطی کی نمائش او رقوالی کی محفل

پنجاب کونسل آف آرٹس کے  زیر اہتمام قرآنی خطاطی کی  نمائش او رقوالی کی محفل

پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودہا ڈویژن کے زیر اہتمام بسلسلہ عشرہ رحمت اللعالمین ؐ قرآنی خطاطی کی نمائش او رقوالی کی محفل منعقد ہوئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرگودہا آرٹس کونسل خالقداد بھٹی نے بتایا کہ قرآنی خطاطی نمائش میں ڈویژن بھر سے تعلق رکھنے والے مصور او ر خطاطوں کے فن پارے رکھے گئے جو چمڑے ’ کینوس اور دیگر میڈیم پر مشتمل تھے ۔نمائش صبح ساڑھے نو بجے سے شام آٹھ بجے تک جاری رہی ۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے نمائش کا معائنہ کیا او رفن پاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے مصور او رخطاطوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ سرگودہا آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں محفل سماع کابھی انعقاد کیاگیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں